مشرقی دنیا میں کورونا سے ہلاکتوں اور کیسسز کی رپورٹ

دنیا بھر میں ہر ملک عام وبا کے خلاف اپنی اپنی استعداد کے مطابق نبرد آزما ہے

1395974
مشرقی دنیا میں کورونا سے ہلاکتوں اور کیسسز کی رپورٹ

ایران میں کووڈ۔19 سے مزید 125 ہلاکتوں کے ساتھ مجموعی ہلاکتوں کی  تعداد 4 ہزار 357 تک جا پہنچی ہے۔

اسرائیل میں 95 افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں تو اس ملک میں مصدقہ کیسسز کی تعداد 10 ہزار 95 ہے۔

کووڈ۔19 سے الجزائر میں 256، مصر میں 135، مراکش میں 107 افراد لقمہ اجل بنے ہیں تو وبا کے جاری رہنے کی صورت میں ماہ رمضان میں نماز تراویح کو معطل کیے جا سکنے کا اعلان کرنے والے سعودی عرب  میں 47 افراد ہلاک اور 3 ہزار 651 متاثر ہیں، بحرین میں 917 اور تیونس میں 671 مرض کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

سنگار پور میں  مزید 198 کیسسز کا تعین ہوا ہے تو اس ملک میں اموات کی تعداد 7 تک محدود رہی ہے۔

چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین اموات کی اطلاعات ہیں تو 46 نئے کیسسز سامنے آئے ہیں۔

یمن میں عبوری دارالحکومت عدن   میں کورونا کے پیش نظر تمام تر آمدورفت معطل کر دی گئی ہے ۔

چار ہزار سے اموات ہونے والے ایران میں آج سے متعدد کاروباری مراکز میں سرگرمیوں کو بحال کر دیا گیا ہے۔  تا ہم عوام کا رش ہو سکنے والے ریستوران، کیفے شاپنگ سنٹرز اور باربر شاپس تا حال بند ہیں۔



متعللقہ خبریں