آنے والا دور وِنڈ انرجی کا دور ہو گا، تنصیبی استعداد میں 3 لاکھ 55 ہزار میگا واٹ اضافہ متوقع

آئندہ 5 سالوں میں 50 ہزار میگا واٹ صلاحیت کے وِنڈ انرجی پاور پلانٹ کھلے سمندر میں تعمیر کئے جائیں گے: گلوبل وِنڈ انرجی کونسل

1391553
آنے والا دور وِنڈ انرجی کا دور ہو گا، تنصیبی استعداد میں 3 لاکھ 55 ہزار میگا واٹ اضافہ متوقع

گلوبل ونڈ انرجی کی تنصیبی استعداد میں 2020۔2024 کے عرصے میں 3 لاکھ 55 ہزار میگا واٹ اضافہ ہو جائے گا۔

گلوبل وِنڈ انرجی کونسل GWEC کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2019 کے اواخر سے اس وقت تک گلوبل وِنڈ انرجی کی تنصیبی استعداد کُل 6 لاکھ 50 ہزار 557 میگاواٹ  کی سطح پر آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومتوں کی صاف انرجی پالیسیاں، وِنڈ سیکٹروں کی حوصلہ افزائی میکانزم کے دوام کی توقع اور بڑےپیمانے پر رقابت کے پہلو وِنڈ انرجی سیکٹر کے لئے ایک تحریکی قوت کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وِنڈ انرجی گلوبل استعداد میں اضافے میں گذشتہ سال کی طرح چین اور امریکہ سرِفہرست رہیں گے اور ان کے بعد یورپ، لاطینی امریکہ اور افریقہ ہوں گے۔

ساحلی علاقوں میں وِنڈ انرجی تنصیبی استعداد میں بھی اضافہ بھی متوقع ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ 5 سالوں میں 50 ہزار میگا واٹ صلاحیت کے وِنڈ انرجی پاور پلانٹ کھلے سمندر میں تعمیر کئے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں