"کورونا وائرس" ہلاکتوں کی تعداد 46ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 46 ہزار سے تجاوز کر گئیں اورمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار ہوچکی ہے تاہم 1 لاکھ 93 ہزار 350 متاثرین صحت یاب ہوگئے ہیں

1389632
"کورونا وائرس" ہلاکتوں کی تعداد 46ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 46 ہزار سے تجاوز کر گئیں اورمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار ہوچکی ہے تاہم 1 لاکھ 93 ہزار 350 متاثرین صحت یاب ہوگئے ہیں جب کہ 34 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہی ہے۔
خبرکے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے کورونا وائرس  کی لپیٹ میں آنے والے  برطانیہ اور اسپین میں اب تک  سب سے زیادہ اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔
دولاکھ 7 ہزار سے زائد متاثرین کی تصدیق کے بعد امریکہ میں دنیا کے سب سے زیادہ کورونا وائرس کے متاثرین موجود ہیں۔ ایک دن کے دوران 556 اموات کی تصدیق کے بعد امریکہ میں کورونا وائرس  سےہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 6سو سے تجاوز کرگئی ہے۔   وبا سےبچاو کے لیے80 فی صد امریکی گھروں میں بند ہیں۔
 صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو ہفتے امریکی قوم کیلئے انتہائی دردناک  ثابت ہوسکتے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 727 مزید اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ حالیہ وبا سے اب تک سب زیادہ  13 ہزار 155 اموات اٹلی میں ریکاڑد کی گئیں ہیں جب کہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے تاہم نئے  واقعات میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز اسپین میں کورونا وائرس سے اب تک کی سب سے زیادہ 864 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد مجومی اموات 9 ہزار سے تجاوز کرگئیں جب کہ مزید نئے واقعات سامنے آنےکے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی  وبا سے برطانیہ میں  563 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23سو 52 ہوچکی ہے اور 4ہزار 324 مزید  وواقعات کی تصدیق کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 29 ہزار 474 تک ہوگئی ہے۔
 دوسری جانب ،اعداد و شمار کے  تحت چین میں نئے  واقعات کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 اموات کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 36 مزید   واقعات سامنے آئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں