ٓآئی سی یونٹس میں بستروں کی گنجائش کے اعتبار سے ترکی عالمی نمبر ا

ترکی میں  ہرایک لاکھ   میں سے  40 افراد کے  لیے اسپتالوں میں آئی سی یونٹس میں  بستر موجود ہیں

1389276
ٓآئی سی یونٹس میں بستروں کی گنجائش کے اعتبار سے ترکی  عالمی نمبر ا

ترکی  بہترین آئی سی یونٹس   میں بستروں کی گنجائش کےا عتبار سے  دنیا بھر میں قابلَ توجہ ہے۔

دنیا بھر میں  لاکھوں انسانوں کو اپنی زد میں اور ہزاروں کی جانیں لینے والے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں میں ممالک کے آئی سی یونٹس  میں مریضوں کی گنجائش  اہمیت پکڑتی جا رہی ہے۔

جرمنی کے مارکیٹنگ اینڈاوپینین  انسٹیٹوٹ  کی جانب سے  یکجا کردہ اور اقتصادی شعبوں سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس حوالے سے ایک فہرست تیار کی ہے جس کے نتائج کو ’Statista  ‘ میں بھی شائع کر دیا گیا ہے، اس  میں ترکی سر فہرست رہا ہے۔

وزیرِ صحت فخرالدین کوجہ نے  اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لیے سرکاری و نجی اسپتالوں میں  13 ہزار 211 اعلی سطحی ، 25 ہزار 466 بالغاں کے لیے انتہائی نگہداشت یونٹس ب کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ ترکی میں  ہرایک لاکھ   میں سے  40 افراد کے  لیے اسپتالوں میں آئی سی یونٹس میں  بستر موجود ہیں۔

بعض ممالک میں ہر ایک لاکھ افراد  کے لیے بستروں کی گنجائش  کچھ یوں ہے:

متحدہ امریکہ: 34.7

جرمنی : 29.2

اٹلی : 12.2

فرانس: 11.6

جنوبی کوریا: 10.6

اسپین : 9.7

جاپان: 7.3

چین : 3.6

 



متعللقہ خبریں