"کورونا وائرس"ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی

کووڈ۔۱۹ وائرس سے 422945 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں انیس ہزار کے قریب لوگ جان کی بازی ہار گئے جبکہ  1 لاکھ 9 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں

1384576
"کورونا وائرس"ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی

نئے اور مہلک وائرس کووڈ ۔۱۹سے متاثرہ ممالک اور علاقوں کی تعداد 197 ہو گئی ہے جب کہ اب تک 18907 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبر کے مطابق دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے کے بعد کووِڈ ۔۱۹ کی ہلاکت خیزی کو تاحال نہیں روکا جا سکا ہے، n mاموات کی تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 422945 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں انیس ہزار کے قریب لوگ جان کی بازی ہار گئے، جبکہ  1 لاکھ 9 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے۔
بالخصوص یورپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے، اب تک 6820 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 69176 افراد وائرس سے متاثر ہیں، امریکہ میں 44 نئے واقعات رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 54867 ہو گئی اور 782 افراد ہلاک ہوئے۔
 اسپین میں بھی گزشتہ دنوں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا اور مرنے والوں کی تعداد 2991 ہو گئی ہے۔
 دوسری جانب چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3281 ہے،ایران میں وائرس سے 1934، فرانس میں 1100، برطانیہ میں 422، نیدرلینڈز میں 276، جرمنی میں 159، بیلجیئم میں 122، جنوبی کوریا میں 120، انڈونیشیا میں 55، برازیل میں 46، ترکی میں 44، جاپان میں 43، بھارت میں 12، سعودی عرب میں اور افغانستان میں ایک ایک شخص ہلاک ہو چکا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں