تیونس کے طبی الکحل پر اٹلی نے قبضہ کرلیا

تیونس کے وزیر تجارت محمد الموسیلینی نے  کہا ہے کہ  ان کے ملک میں طبی  الکحل لے جانے والے بحری جہاز کو اٹلی نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے

1384135
تیونس کے طبی الکحل پر  اٹلی نے قبضہ کرلیا

تیونس کے وزیر تجارت محمد الموسیلینی نے  کہا ہے کہ  ان کے ملک میں طبی  الکحل لے جانے والے بحری جہاز کو اٹلی نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔  

محمد الموسیلینی  نے ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ تیونس آنے والے طبی  الکحل سے لدے  بحری جہاز کو "اٹلی کے لوگوں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ  چین سے اٹلی  ماسک لے جانے والے  ٹریلر پر جس طرح   چیکیہ  نے قبضہ کیا تحا بالکل  یہ واقعہ اس سے ملتا جلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام یورپی ممالک "ہسٹیریا  " کا شکار ہیں  اور  سب کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے خوف سے طبی سامان چوری کر رہے ہیں۔

انہوں نے  بحری جہاز   کے  کہاں سے آنے کے  بارے میں معلومات شیئر نہیں  کی ہیں تاہم  تیونس حکومت نے  پہلے ہی چین سے طبی سازو سامان  آنے کا اعلان کررکھا تھا۔  

چیکیہ  حکام نے گذشتہ ہفتے چین سے  اٹلی روانہ کیے گئے طبی سازو سامان پر قبضہ کرلیا تھا  جس میں  گیارہ لاکھ ماسک شامل تھے جو لوسوائس شہر  روانہ کیے جانے تھے۔

دونوں ممالک کے مابین بحران چیکہ  کی جانب سے   اٹلی کو اتنی ہی مقدار میں ماسک روانہ کیے جانے کے اعلان کے بعد   حل کرلیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں