ارب پتی بل گیٹس نے مائیکرو سافٹ کی انتظامیہ سے علیحدگی اختیار کر لی
مائیکرو سافٹ کو سال 1975 میں پال ایلن کے ہمراہ قائم کرنے والے بل گیٹس نے اس حوالے سے لنکڈ ان اکاونٹ پر ایک پیغام شیئر کیا
امریکی ممتاز ٹیکنالوجی فرم مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ فرم کے بانی اور ٹیکنالوجی مشیر بل گیٹس نے انتظامی امور سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ گیٹس نے عالمی سطح پر صحت، ترقی، تعلیم اور موسمی تغیرات کے خلاف جدوجہد کی طرح کے خیراتی کاموں کے لیے مزید وقت مختص کرنے کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے کنارہ کشی کر لی ہے۔
مائیکرو سافٹ کو سال 1975 میں پال ایلن کے ہمراہ قائم کرنے والے بل گیٹس نے اس حوالے سے لنکڈ ان اکاونٹ پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔
انہوں نے مائیکرو سافٹ سمیت 2004 سے ابتک سروس فراہم کردہ ارب پتی سرمایہ کار وارین بفٹ کی فرم برک شائر کی انتظامیہ سے بھی علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تا ہم بل گیٹس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے علیحدگی فرم سے دور ہٹنے کا مفہوم نہیں رکھتی، مائیکرو سافٹ ہمیشہ میری زندگی کا ایک اہم جزو رہے گا۔