کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، تعداد 2717 ہو گئی

نئے مہلک کرونا وائرس یعنی کووڈ -19 سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2717 ہو گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 80 ہزار سے بڑھ گئی ہے

1366405
کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، تعداد 2717 ہو گئی

نئے مہلک کرونا وائرس یعنی کووڈ -19 سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2717 ہو گئی ہے۔

خبر کے  مطابق ،گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران  چین میں  مزید 52 افراد وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے۔

زیادہ تر  ہلاکتیں چین ہی میں ہوئی ہیں جہاں سے یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا جبکہ  دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 80 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

 چینی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 78064 ہو گئی ہے  گزشتہ روز کرونا وائرس کے مزید 406  واقعات سامنے آئے ہیں تاہم گزشتہ روز متاثرہ 2422 افراد صحت یابی کے بعد اسپتالوں سے  فارغ  بھی کیے گئے جو ایک اہم کامیابی سمجھی جاتی ہے کیونکہ  وائرس سے مریض  اب صحت یاب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں