ویتنام: دیہات کی 10 ہزار آبادی قرنطینہ میں ،COVID-19 کا خطرہ

ویتنام کے دارالحکومت کے قریبی دیہات میں کورونا وائرس کی موجودگی کے شبے میں 10 ہزار کی آبادی کو احتیاطی طورپر الگ تھلگ کر دیا گیا ہے

ویتنام: دیہات کی 10 ہزار آبادی قرنطینہ میں ،COVID-19 کا خطرہ

ویتنام کے دارالحکومت کے قریبی دیہات میں کورونا وائرس کی موجودگی کے شبے میں 10 ہزار کی آبادی کو احتیاطی طورپر الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔

 سون لوئی نامی یہ علاقہ دارالحکومت ہنوئی سے 40کلومیٹر کے فاصلے  پر ہے۔

 چین سے باہر کسی اور ملک میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو قرنطینہ میں بھیجنے کا یہ پہلا حکومتی اقدام ہے۔

 واضح رہے کہ  سون لوئی ایک زرخیز ویتنامی علاقہ قرار دیا جاتا ہے جہاں  ملکی وزارت صحت نے نصف درجن افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کی ہے۔

 وائرس کی نشاندہی کے بعد قریبی علاقے میں اسپرے کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے چوکیاں بھی  بنا دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں