چین:کورونا وائرس کی خبر دینے والا ڈاکٹر چل بسا

ڈاکٹر لی وینلیانگ ووہان کے مرکزی اسپتال میں آنکھوں کے ڈاکٹر کے فرائض سر انجام دے رہے تھے انہوں نے 30 دسمبر کو اپنے ساتھی ڈاکٹروں کو کورونا وائرس سے خبردار کیا تھا جن کی موت کل واقع ہوئی

1354933
چین:کورونا وائرس کی خبر دینے والا ڈاکٹر چل بسا

چین میں کورونا وائرس سے خبردار کرنے والے ڈاکٹر لی وین لیانگ دم توڑ گئے۔

 لی وینلیانگ نے رواں  سال  جنوری کے آغاز پر ووہان میں حکام کو کورونا وائرس سے خبردار کیا تھا۔

خبر کے  مطابق، ڈاکٹر لی وینلیانگ ووہان کے مرکزی اسپتال میں آنکھوں کے ڈاکٹر کے فرائض سر انجام دے رہے تھے انہوں نے 30 دسمبر کو اپنے ساتھی ڈاکٹروں کو کورونا وائرس سے خبردار کیا تھا۔

ڈاکٹر لی کی عمر 34  سال تھی اور انہیں گزشتہ  ہفتے کے روز  موذی وائرس میں مبتلا پایا گیا تھا  جن کی موت کل واقع ہوئی ۔

 یاد رہے کہ ڈاکٹر لی ان 8 افراد میں سے ایک تھے جنہیں کورونا وائرس کی افواہیں پھیلانے کے الزام میں تفتیش کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم ،بعدمیں مقامی حکام نے ڈاکٹر لی سے معذرت بھی کی مگر اس وقت تک وائرس پھیل چکا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں