آسٹریلیا کی جنگلاتی آگ،ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی

آسٹریلوی بیمہ  کمپنیوں کی کونسل کے مطابق، جنگلاتی آگ کی وجہ سے لوگوں کی جانب سے اب تک 485 ملین امریکی ڈالر کے مساوی بیمہ   درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے

1336182
آسٹریلیا کی جنگلاتی آگ،ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی

آسٹریلوی بیمہ  کمپنیوں کی کونسل کے مطابق، جنگلاتی آگ کی وجہ سے لوگوں کی جانب سے اب تک 485 ملین امریکی ڈالر کے مساوی بیمہ   درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔

بیمہ کمپنیوں کا یہ بیان  وزیراعظم اسکاٹ موریسن کی جانب سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کے بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

انہوں نے امداد کی مد میں اضافی 2 ارب  آسٹریلوی ڈالر مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں جنگلاتی آگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

 ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے 150مقامات پر آگ بدستور لگی ہوئی ہے اوران میں 50 مقامات پر آگ بے قابو ہے۔

 اگلے دنوں میں موسم پھر سے گرم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں