عالمی برادری کا بخل سے کام لینا قابل افسوس ہے : اقوام متحدہ

گوٹیرش نے اپنے بیان میں کہا کہ  عالمی برادری ،ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے اور اس کے خلاف کوششوں کے لیے   فنڈز کی فراہمی   میں  بخل پرستی    سے کام لے رہی ہے جو کہ باعث افسوس ہے

1323703
عالمی برادری کا بخل سے کام لینا قابل افسوس ہے : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ  کے  سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش  نے میڈریڈ میں  منعقدہ عالمی حدت پر مبنی  کانفرنس  کے نتائج  پر  مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

 گوٹیرش نے اپنے بیان میں کہا کہ  عالمی برادری ،ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے اور   اس کے خلاف کوششوں کے لیے   فنڈز کی فراہمی   میں  بخل   سے کام لے رہی ہے جو کہ باعث افسوس ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ سن 2050 تک  صفر کاربن ڈائی آکسائیڈ  اور عالمی درجہ حرارت میں ڈیڑھ سینٹی گریڈ کے اضافے    کی حد   کو کامیاب بنانےکےلیے  تمام ممالک  کو اپنے وعدے پورا کرنا  ہونگے۔

ماحولیاتی تغیر پر مبنی عالمی کانفرنس اگلی بار  اسکاٹ لینڈ کے  شہر گلاسگو میں  منعقد ہوگی ۔

 



متعللقہ خبریں