دنیا کے پہلے برقی تجارتی طیارے کی کامیاب تجرباتی پرواز

کینیڈا میں دنیا کے پہلے مکمل برقی تجارتی طیارے  نے تجرباتی پرواز کی

1321510
دنیا کے پہلے برقی تجارتی طیارے کی کامیاب تجرباتی پرواز

کینیڈا میں دنیا کے پہلے مکمل برقی تجارتی طیارے  نے تجرباتی پرواز کی۔

ہاربر ائیر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ایروموٹر کمپنی میگنیکس اور بحری طیاروں کی ہاربر ائیر کمپنی  کے اشتراک سے وینکوور میں مکمل طور پر الیکٹرک موٹر اور 6 مسافروں کی صلاحیت والے تجارتی بحری طیارے  کی کامیاب تجرباتی پرواز کی  گئی۔

DHC-2 بیور نامی بحری طیارے میں 750 ہارس پاور کی موٹر نصب کی گئی ہے۔

اس تجرباتی پرواز کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ" اس تاریخی پرواز سے ایوی ایشن کی تاریخ میں تیسرے دور  یعنی برقی دور کا آغاز ہو گیا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ تجرباتی پرواز  دنیا کے پہلے الیکٹرک طیاروں کے فلیٹ  کے لئے پہلا قدم ہے"۔

ہاربر ائیر  سال 2022 تک پورے فلیٹ  کو برقی طیاروں سے تبدیل کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ ایوی ایشن سیکٹر گرین ہاوس گیس کے پھیلاو میں کمی کے لئے برقی موٹروں کی طرف رجوع کر رہا ہے تاہم طویل مسافت کے  برقی طیاروں کی پیداوار سیکٹر کو درپیش سب سے بڑی دشواری  دکھائی دے رہی ہے۔



متعللقہ خبریں