میکسیکو میں وسیع پیمانے کے تیل کے ذخائر کی دریافت

34 مربع کلو میٹر پر محیط تیل کے ذخائر کے مالک علاقے میں مزید 11 کنوئیں کھودے جائینگے

میکسیکو میں وسیع پیمانے کے تیل کے ذخائر کی دریافت

میکسیکو نے اعلان  کیا ہے کہ اس کے صوبے طباسکو کے علاقے کویسکی سے گزشتہ تیس سال  کے وسیع ترین تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

سرکاری پیٹرولیم فرم پیٹرولیوس میکسی کانو کے چیئر مین اوکتاویو رومیرو نے بیان دیا ہے کہ خلیج میکسیکو  سے 500 ملین بیرل کے لگ بھگ تیل کے ذخائر کا کھوج لگایا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کیوسکی میں پہلا کنواں جون میں کھودا گیا اور اسوقت یومیہ ساڑھے 4 ہزار بیرل تیل کا حصول ممکن بنا ہے، 34 مربع کلو میٹر پر محیط تیل کے ذخائر کے مالک علاقے میں مزید 11 کنوئیں کھودے جائینگے۔

رومیرو کے مطابق آئل فیلڈ سے سال 2020 میں یومیہ 69 ہزار بیرل اور 2021 میں یومیہ 1 لاکھ دس ہزار بیرل تیل  سمیت 11٫6 ملین مکعب میٹر قدرتی گیس کی پیداوار کی جائیگی۔

 



متعللقہ خبریں