ایران: سوائن فلو کی وجہ سے 19 افراد ہلاک

حالیہ ایک ہفتے کے دوران مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 273 مریضوں میں سوائن فلو کی تشخیص ہوئی  جن میں سے 19 بیماری کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں: علی رضا رئیس

ایران: سوائن فلو کی وجہ سے 19 افراد ہلاک

ایران میں H1N1 وائرس یعنی سوائن فلو کی وجہ سے حالیہ ایک ہفتے کے دوران 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایرانی اسٹوڈنٹس خبر رساں ایجنسی ISNA کے لئے جاری کردہ بیان میں نائب وزیر صحت  علی رضا رئیس نے کہا ہے کہ " حالیہ ایک ہفتے کے دوران مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 273 مریضوں میں سوائن فلو کی تشخیص ہوئی  جن میں سے 19 بیماری کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں"۔

رئیس نے کہا ہے کہ ملک میں گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے دوران سوائن فلو کے مریضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مریضوں کی زیادہ تر تعداد کا تعلق گلستان، مزندران، کہگیلویہ بویر احمد ، کیرمان اور آہواز کے صوبوں  سے ہے۔



متعللقہ خبریں