کیلی فورنیا میں لگی جنگلاتی آگ بے قابو ہو گئی، 2400 مکان خالی

بتایا گیا ہے کہ  امدادی کاموں میں سینکڑوں ملازمین  اور آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹر شریک ہیں جبکہ آگ کے شعلے گنجان آباد علاقے سانتا باربرا کی طرف بڑھتے جا رہے ہیں

کیلی فورنیا میں لگی جنگلاتی آگ بے قابو ہو گئی، 2400 مکان خالی

امریکہ  کی سب سے گنجان آباد ریاست کیلیفورنیا کے جنوب میں لگی جنگلاتی آگ قابو سے باہر ہو گئی ہے۔

 امدادی کاموں میں سینکڑوں ملازمین  اور آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹر شریک ہیں جبکہ آگ کے شعلے گنجان آباد علاقے سانتا باربرا کی طرف بڑھتے جا رہے ہیں۔

 حکام نے 2400 مکان خالی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز  سے لگی یہ جنگلاتی آگ 1600 ہیکٹر تک پھیل چکی ہے جبکہ اکتوبر میں بھی کیلیفورنیا میں تباہ کن جنگلاتی آگ لگنے کی وجہ سے  ہنگامی حالت  نافذ کر دی گئی تھی ۔



متعللقہ خبریں