جاسوسی کا الزام،امریکہ نے ٹویٹر کے2 سابق سعودی ملازمین پکڑ لیے

امریکی عدالت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے 2 سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہے جن میں ایک سعودی شہری علی الزباراح ہے جبکہ دوسرا احمد ابو عامو ہے جس کا تعلق امریکہ سے ہے

1302081
جاسوسی کا الزام،امریکہ نے ٹویٹر کے2 سابق سعودی ملازمین پکڑ لیے

امریکی عدالت نے ٹوئٹر کے 2 سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے۔

خبر  کے مطابق، سان فرانسسکو کی عدالت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے 2 سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہے جن میں ایک سعودی شہری علی الزباراح ہے جبکہ دوسرا احمد ابو عامو ہے جس کا تعلق امریکہ سے ہے۔

 اس معاملے  میں تیسرے شخص احمد المتاعری کے ملوث ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جس کا تعلق بھی  سعودی عرب سے ہے۔

عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق ٹوئٹر کے ملازمین نے سماجی رابطے کی سائٹ پر سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے افراد سمیت دیگر صارفین کی ذاتی معلومات جمع کی تھیں۔

 

 



متعللقہ خبریں