نئی دہلی: زہریلا دھواں خطرناک حد تک پہنچ گیا،پروازیں بھی معطل

بھارتی راج دھانی نئی دہلی کی فضا میں حالیہ  سالوں کے دوران زہریلا دھواں   بدترین سطح پر پہنچ گیا ہے  جس کے باعث کئی پروازیں معطل یا ان کا رُخ موڑ دیا گیا ہے

نئی دہلی: زہریلا دھواں خطرناک حد تک پہنچ گیا،پروازیں بھی معطل

 بھارتی راج دھانی   نئی دہلی کی فضا میں حالیہ  سالوں کے دوران زہریلا دھواں   بدترین سطح پر پہنچ گیا ہے  جس کے باعث کئی پروازیں معطل یا ان کا رُخ موڑ دیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق، ہر سال موسم سرما میں گاڑیوں، صنعتی اخراج اورہمسایہ  ریاستوں میں فصلوں کی باقیات جلانے کی وجہ سے تقریباً 2 کروڑ کی آبادی والے اس  بڑے شہر کو زہریلا  دھواں  اپنی  لپیٹ میں لے لیتا ہے اور سیاستدان اس بحران سے نمٹنے میں ناکامی کا الزام ایک دوسرے پر ڈالتے نظر آتے ہیں۔

آزادانہ طور پر فضا میں آلودگی کا جائزہ لینے والے نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ گزشتہ   روز فضا میں آلودہ ذرات کی موجودگی 810 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر تک ہو چکی ہے۔

 دوسری جانب  اس دھویں کے باعث نئی دہلی میں اسکول پہلے ہی منگل تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے جاچکے ہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کا دباؤ کم کرنے کے لیے جفت اور طاق نمبر پلیٹوں کی اسکیم متعارف کروائی جائے گی۔

گزشتہ سال اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دنیا کے 15 سب سے زیادہ آلودہ شہروں کی فہرست میں بھارت کے 14 شہر شامل ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں