حزب اللہ کا "المنار" ٹی وی چینل بند، ٹویٹر کا استعمال بھی ممنوع

سوشل  ویب سائٹ " ٹویٹر" نے لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ترجمان ٹی وی چینل "المنار" کا ٹویٹر اکاونٹ بلاک کردیا۔

حزب اللہ  کا "المنار" ٹی وی چینل بند، ٹویٹر کا استعمال بھی ممنوع

سوشل  ویب سائٹ " ٹویٹر" نے لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ترجمان ٹی وی چینل "المنار" کا ٹویٹر اکاونٹ بلاک کردیا۔

کمپنی نے کہا کہ چینل کی پابندی اور اشاعت کے قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے یہ بندش ہوئی ہے۔

ٹویٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ غیر قانونی، دہشت گرد تنظیموں اور پرتشدد انتہا پسندی کے لیے ٹویٹر میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

ٹویٹر کے منفی استعمال کی روک تھام کے لیے ہماری طرف سے مضبوط اور طاقت اور اقدامات کی ایک تاریخ ہے۔

ٹویٹر نےچینل کے عربی ، فرانسیسی ، انگریزی اور ہسپانوی زبان کے اکاونٹس بھی بلاک کردیے ہیں۔

 اب ٹویٹر پر المنار ٹی وی چینل کی خبریں اور اس کے پروگرام نشر نہیں کیے جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں