کوکا کولا مشروبات کمپنی دنیا میں سب سے زیادہ پلاسٹک آلودگی پھیلا رہی ہے

دنیا کی سب سے بڑی مشروبات کمپنی کوکا کولا دنیا میں سب سے زیادہ پلاسٹک آلودگی پھیلانے والوں میں 2 سال سے اوپر تلے پہلے نمبر پر آ رہی ہے: گرین پیس

کوکا کولا مشروبات کمپنی دنیا میں سب سے زیادہ پلاسٹک آلودگی پھیلا رہی ہے

دنیا کی سب سے بڑی مشروبات کمپنی کوکا کولا دنیا میں سب سے زیادہ پلاسٹک آلودگی پھیلانے والوں میں 2 سال سے اوپر تلے پہلے نمبر پر آ رہی ہے۔

بین الاقوامی ماحولیاتی تنظیم گرین پیس  نے "پلاسٹک سے نجات " مہم کے دائرہ کار میں 51 ممالک سے 484 صفائی کے کاموں میں کُل 4 لاکھ 76 ہزار 423 ٹکڑے پلاسٹک کا کوڑا  جمع کرنے کا اعلان کیا۔

گرین پیس کی رپورٹ میں دنیا کے مختلف گوشوں سے جمع کئے گئے پلاسٹک کے نمونوں  کے تجزئیے کے بعد سب سے زیادہ پلاسٹک آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق200 سے زائد ممالک اور علاقوں  میں 500 سے زائد مارکہ کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی مشروبات  کمپنی کوکا کولا 11 ہزار 732 پلاسٹ کچرے کے ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ پلاسٹ آلودگی پھلانے والوں میں پہلے نمبر پر ہے۔

کوکا کولا کے بعد پیپسی کولا  دوسرے اور نیسلے  تیسرے نمبر پر ہیں۔

پلاسٹک آلودگی پھیلانے والے پہلے 10 نمبروں میں ترتیب کے ساتھ موڈیلیز انٹرنیشنل، یونی لیور، مارس، P&G، کولگیٹ۔پالم آلیو،فلپ موریس،پرفیٹی موریس اوروان میلے کمپنیاں شامل ہیں۔

رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ متعدد کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کو زیادہ  طویل العمر  بنانے کے وعدے کئے ہیں لیکن ان کمپنیوں  نے کام کے ماڈلز میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں نہ کر کے ماحول کو مذکورہ پلاسٹک آلودگی  کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اوقیانوسوں میں سب سے زیادہ پلاسٹک چین، فلپائن، انڈونیشیا، سری لنکا اور ویتنام  سے پھینکا گیا ہے۔ ایشیاء میں اس پلاسٹک آلودگی  کی اصل محرک  قوّتیں اصل میں یورپ  اور امریکہ  کی بین الاقوامی کمپنیاں ہیں۔



متعللقہ خبریں