پاکستان: ڈیفنس پورٹ ترکی میں ترکی سے 30 سے زائد دفاعی فرمیں شرکت کر رہی ہیں

پاکستان میں 24 سے 26 اکتوبر  کو متوقع "ڈیفنس پورٹ ترکی" دفاعی میلے میں ترکی سے 30 سے زائد دفاعی فرمیں شرکت کر رہی ہیں

پاکستان: ڈیفنس پورٹ ترکی میں ترکی سے 30 سے زائد دفاعی فرمیں شرکت کر رہی ہیں

پاکستان میں 24 سے 26 اکتوبر  کو متوقع "ڈیفنس پورٹ ترکی" دفاعی میلے میں ترکی سے 30 سے زائد دفاعی فرمیں شرکت کر رہی ہیں۔

فیسٹیول کمیٹی سے موصول معلومات کے مطابق 24 سے 26 اکتوبر کو 5 ویں دفعہ متوقع یہ فیسٹیول پاکستان کی وزارت دفاع  کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔

فیسٹیول کا افتتاح سینٹ کے سربراہ صادق سنجرانی کریں گے ۔

فیسٹیول کی وجہ سے اسلام آباد میں شہر کے مرکز سے لے کے فیسٹیول کی جگہ تک کے 54 کلو میٹر راستے کو ترکی اور پاکستان کے پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

فیسٹیول مرکز کے داخلی حصے پر صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم عمران خان کے پوسٹر آویزاں کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی کی دفاعی صنعت پاکستان کے ہاتھ  4 عدد MİLGEM جنگی بحری جہاز اور 30 عدد آطاق ہیلی کاپٹر  فروخت کر چکی ہے۔

سیکٹر پاکستان کے ہاتھ اس وقت تک کی فروخت سے 5 بلین ڈالر سے زائد زرمبادلہ حاصل کر چکا ہے ۔



متعللقہ خبریں