جرمنی: فلائنگ ٹیکسی کی کامیابی تجرباتی پرواز

ٹیکسی 5 مسافر اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور 2025 میں یہ جرمنی کے بڑے بڑے شہروں میں خدمات کا آغاز کر دے گی

جرمنی: فلائنگ ٹیکسی کی کامیابی تجرباتی پرواز

جرمنی کے شہر میونخ کی کمپنی لیلیوم  کی تیار کردہ عمودی پرواز اور لینڈنگ کرنے والی طیارہ ٹیکسی نے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر کے  تجرباتی پرواز کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیکسی 5 مسافر اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور 2025 میں یہ جرمنی کے بڑے بڑے شہروں میں خدمات کا آغاز کر دے گی۔

بیان کے مطابق کمپنی میونخ کے قریب اپنی دوسری فیکٹری قائم کر کے 2025 تک 500 نئی طیارہ ٹیکسیاں  بنائے گی۔

مذکورہ ٹیکسی کے پروں میں 36 عدد موٹریں ہیں اور مکمل پرواز کے لئے حاضر ہونے پر ٹیکسی 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کی صلاحیت تک پہنچ جائے گی۔



متعللقہ خبریں