سمندری طوفان" ہاگیبیس" ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی

جاپان میں انتہائی طاقت ور سمندری طوفان" ہاگیبیس" کے بعد شمالی اور وسطی علاقوں میں ہونے والی ہلاکتیں68 تک پہنچ گئی ہیں جبکہ لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش بھی ابھی جاری ہے

سمندری طوفان" ہاگیبیس" ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی

جاپان میں انتہائی طاقت ور سمندری طوفان" ہاگیبیس" کے بعد شمالی اور وسطی علاقوں میں ہونے والی ہلاکتیں68 تک پہنچ گئی ہیں۔

 ان ہلاکتوں کی تصدیق پارلیمان میں وزیر اعظم شینزو آبے نے کی ہے۔

 طوفان میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش بھی ابھی جاری ہے۔

 ٹوکیو حکومت متاثرہ افراد کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کے لیے خصوصی  فنڈ مختص کرنے پر غور کر رہی ہے۔

 سمندری طوفان کے ساتھ آنے والی بارشوں سے وسطی اور شمالی جاپان کے قریب دو سو دریاؤں میں طغیانی پیدا ہے۔ ابھی تک34 ہزار مکانات بجلی کے بغير ہیں جبکہ  ایک لاکھ دس ہزار مکانوں کے لیے صاف پانی کی سپلائی بھی منقطع ہے۔

 دوسری جانب دارالحکومت ٹوکیو میں کاروباری سرگرمیاں معمول پر آنا شروع ہو گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں