تحفظ ماحول کی عالمگیر تحریک کا آغاز،مظاہرین کا دھرنا

تحفظ ماحول کی تحریک Extinction Rebellion" نے کرہ ارض پر ماحول کے تحفظ کے لیے اپنے عالمگیر ماحولیاتی مظاہرے شروع کر دیے ہیں جس کا آغاز نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ہوا

almanya cevreciler eylem2.jpg
almanya cevreciler eylem1.jpg

تحفظ ماحول کی تحریک Extinction Rebellion" نے کرہ ارض پر ماحول کے تحفظ کے لیے اپنے عالمگیر ماحولیاتی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔
 ان مظاہروں کا آغاز آج سے  نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ہوا۔
 آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اس تحریک کے مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے ایک بہت مصروف شاہراہ کو دھرنا دے کر ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
 اس تحریک کے کارکنوں نے جرمن دارالحکومت برلن میں بھی معمول کی ٹریفک کو معطل کرنا شروع کر دیا ہے۔ 
اس تحریک کی طرف سے آج ہی لندن، پیرس، میڈرڈ، ایمسٹرڈم، نیو یارک اور بیونس آئرس سمیت دنیا کے درجنوں بڑے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں