ایرانی ہیکروں نے امریکی انتخابات کو ہدف بنایا تھا: مائیکرو سافٹ کا دعوی

مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت سے وابستہ ہیکروں نے ایک صدارتی انتخابی مہم کو ہدف بنایا، لیکن اس میں کامیاب نہیں ہوئے

1282231
ایرانی ہیکروں نے امریکی انتخابات کو ہدف بنایا تھا: مائیکرو سافٹ کا دعوی

مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت سے وابستہ ہیکروں نے ایک صدارتی انتخابی مہم کو ہدف بنایا، لیکن اس میں کامیاب نہیں ہوئے۔

گزشتہ روز  شائع ہونے والے ایک بلاگ میں ادارے نے بتایا ہے کہ ہیکروں نے 241 اکاؤنٹس میں داخل ہونے کی کوشش کی جن میں ایک امریکی صدارتی مہم، موجودہ اور سابق سرکاری اہلکاروں، میڈیا اور معروف ایرانی تارکین وطن کے اکاؤنٹ بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکروں نے کامیابی کے ساتھ چار اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی لیکن، مائیکروسافٹ نے بتایا کہ ان میں سے کسی ایک کا بھی صدارتی انتخابی مہم سے یا موجودہ یا سابق سرکاری اہلکاروں سے تعلق نہیں تھا۔

مائیکروسافٹ نے انتخابی مہم کی تفصیل نہیں بتائی، جن کے نیٹ ورک کو ہیکروں نے ہدف بنانے کی کوشش کی۔

سال 2016ء کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی مہم کے زیر استعمال کمپیوٹر نیٹ ورک کو ہیک کیا گیا تھا۔

گروپ کی جانب سے یہ حالیہ حملے جنھیں مائیکروسافٹ نے "فوسفورس "کا نام دیا ہےاگست اور ستمبر کے دوران 30 دن کے عرصے میں واقع ہوئے  ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں