واشنگٹن پوسٹ: استنبول ہوائی اڈہ جدید ترین سہولتوں سے مزین ہے

استنبول  امریکی شہر نیو یارک کے  شہرہ آفاق علاقے مین ہٹن سے بھی بڑے رقبے پر  قائم کیا گیا ہے

واشنگٹن پوسٹ: استنبول ہوائی اڈہ جدید ترین سہولتوں سے مزین ہے

امریکی واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک مقالے میں استنبول  ہوائی اڈے کے مشاورت فراہم کرنے والے روبوٹس کو متعارف کرایا گیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ  نے پیٹر ہولے  کے قلم سے "استنبول کا نیا ہوائی اڈہ دنیا کے عظیم ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے، ایک انسان نما روبوٹ  مسافروں کی رہنمائی کرتا  ہے"  کے زیر عنوان ایک مقالہ شائع  کیا ہے۔

اس مقالےمیں  لکھا گیا ہے کہ استنبول  امریکی شہر نیو یارک کے  شہرہ آفاق علاقے مین ہٹن سے بھی بڑے رقبے پر  قائم کیا گیا ہے اور یہ دنیا کے مصروف ترین  ٹرانزٹ مراکز میں شامل ہے، اس قدر وسیع رقبے پر مسافروں کو خدمات ادا  کرنا ایک کٹھن کام ہے۔

اس حوالے سے ہوائی اڈے پر انسان نما ربوٹس سے بھی خدمات لی جاتی ہیں، اس مقام کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ   پہیوں کے حامل روبوٹس ترک ہوائی اڈوں پر ایک پہلا عمل درآمد ہیں۔ یہ ربوٹس ایک چھوٹے بچے کے سائز کے ہیں اور ان کے چہرے پر مسرت کے تاثرات نمایاں ہیں۔

مقالے میں استنبول ہوائی اڈے کی گنجائش اور دیگر سہولتوں کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں