فیس بُک کو مائنڈ ریڈنگ کمپنی نے خرید لیا

مائنڈ ریڈنگ سسٹمز کمپنی CTRL-labs کی ٹیکنالوجی  کے ساتھ انسان صرف ایک کلائی بند پہن کر اپنے کمپیوٹر کو استعمال کر سکیں گے: اینڈریو بوس ورتھ

فیس بُک کو مائنڈ ریڈنگ کمپنی نے خرید لیا

سوشل میڈیا پلیٹ فورم 'فیس بُک' کو مائنڈ ریڈنگ سسٹمز کی تشکیل کے لئے کام کرنے والی کمپنی "CTRL-labs" نے خرید لیا ہے۔

فیس بُک کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیس بُک کو نیو یارک کی  "CTRL-labs" کمپنی نے خرید لیا ہے ۔ یہ کمپنی انسانی  ذہن کے ذریعے کمپیوٹر کو کنٹرول کرنے کے اہل سسٹمز  کی تشکیل  کے شعبے میں کام کرتی ہے۔

موضوع سے متعلق بات کرتے ہوئے  فیس بُک کے AR/VR نائب سربراہ اینڈریو بوس ورتھ نے کہا ہے کہ CTRL-labs کی ٹیکنالوجی  کے ساتھ انسان صرف ایک کلائی بند پہن کر اپنے کمپیوٹر کو استعمال کر سکیں گے۔

بوس ورتھ نے کہا ہے کہ " اس سسٹم کے کام کا طریقہ کچھ اس طرح ہے کہ کمپیوٹر کے بٹن دبانے کے لئے    نیورون ہمارے  ہاتھوں کے پٹھوں کو الیکٹرانک سگنل   بھیجتے ہیں۔ کلائی بند ان سگنلز کو پڑھے گی اور کمپیوٹر کی زبان میں تبدیل کرے گی۔ ا س طرح ڈیجیٹل  زندگی میں آپ کے عمل دخل میں اضافہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ CTRL-labs کو 2015 میں کولمبیا یونیورسٹی کے نیورولوجی ڈپارٹمنٹ سے ڈاکٹریٹ کرنے والے دو انٹرپرینروں تھامس رئیرڈن اور پیٹرک کیفوش  نے قائم کیا تھا۔



متعللقہ خبریں