ترکی دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو اپنے شہریوں کو بلا معاوضہ ائیر ایمبولینس فراہم کرتا ہے

ہماری ائیر ایمبولینسیں بہترین حالت میں ہیں اور ضروری سامان سے لیس ہیں، ترکی دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو اپنے شہریوں کو بلا معاوضہ ائیر ایمبولینس فراہم کرتا ہے: وزیر صحت فخر الدین کھوجا

hava ambulans.jpg

ترکی کے وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے کہا ہے کہ ترکی دنیا میں اپنے شہریوں کو بلامعاوضہ ائیر ایمبولینس فراہم کرنے والا واحد ملک ہے۔

وزارت صحت سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے ائیر ایمبولینسوں کی صورتحال، ان کے طبّی  ساز و سامان اور صلاحیت کے جائزے کے لئے  انقرہ کے ایسن بوعا عمومی ایوی ایشن ٹرمینل کا دورہ کیا۔

یہ ائیر ایمبولینسیں، طیارہ ایمبولینس کے ذریعے 3 سے 4 اور ہیلی کاپٹر ایمبولینسوں کے ذریعے 6 سے 7 مریض لے جا سکتی ہیں ۔

ایمبولینسوں کے جائزے کے دوران متعلقہ حکام نے وزیر صحت کو واحد، دوہرے اور چار  اسٹریچروں والی ائیر ایمبولینسوں کے حجم، پرواز کی صلاحیت، تکنیکی خصوصیات اور طبّی امکانات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فخر الدین کھوجا نے کہا ہے کہ "میرے دورے کا مقصد  ائیر ایمبولینسوں کا ان کے مقام پر جائزہ لینا ، کوئی کمی  بیشی ہو تو اسے دور کرنا اور مریضوں کو زیادہ اچھی سہولیات فراہم کرنے  کے لئے پلاننگ کرنا تھا"۔

انہوں نے کہا کہ " ہماری ائیر ایمبولینسیں بہترین حالت میں ہیں اور ضروری سامان سے لیس ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ " ترکی دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو اپنے شہریوں کو بلا معاوضہ ائیر ایمبولینس فراہم کرتا ہے"۔

واضح رہے کہ ترکی میں ائیر ایمبولینس سہولت 2008 سے جاری ہے اور تب سے اب تک طیارہ ایمبولینسوں کے ذریعے 13 ہزار 398 اور ہیلی کاپٹر ایمبولینسوں کے ذریعے 31 ہزار 587 مریضوں کو ہسپتال پہنچایا جا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں