جنوبی کوریا میں "افریقی سوائن فلو"پھیلنے کا خطرہ،حکومت نے الارم دے دیا

جنوبی کوریا نے ملک میں "افریقی سوائن بخار" کے دوسرے واقعے کی تصدیق کر دی ہے

جنوبی کوریا میں "افریقی سوائن فلو"پھیلنے کا خطرہ،حکومت نے الارم دے دیا

جنوبی کوریا نے ملک میں "افریقی سوائن بخار" کے دوسرے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔

حکام نے کہا  ہے کہ شمالی کوریا کی سرحد کے قریب واقع ایک فارم میں ایک مرے ہوئے خنزیر  میں یہ وائرس پایا گیا ہے ۔

 حکام نے اس فارم میں موجود 5 ہزار خنزیروں  کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک خنزیر  میں اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اس فارم میں پالے گئے تقریب 4 ہزار خنزیروںکو تلف کر دیا گیا تھا۔

 اس پیشرفت سے خدشہ ہو گیا ہے کہ اس وائرس سے جنوبی کوریا کی خنزیر بانی کی اہم صنعت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں