بھارت: چندریان ۔2 نے وکرم کا پتہ چلا لیا

بھارت کی چندریان ۔2 خلائی گاڑی  نے چاند کی سطح پر لینڈنگ کے دوران رابطہ منقطع ہو کر  لاپتہ ہونے والے "وکرم لونر لینڈر "کا پتہ چلا لیا

1266234
بھارت: چندریان ۔2 نے وکرم کا پتہ چلا لیا

بھارت کی چندریان ۔2 خلائی گاڑی  نے چاند کی سطح پر لینڈنگ کے دوران رابطہ منقطع ہو کر  لاپتہ ہونے والے "وکرم لونر لینڈر "کا پتہ چلا لیا ہے۔

اسپیس ڈاٹ کوم انٹر نیٹ سائٹ کی خبر کے مطابق بھارت کی خلائی تحقیقاتی تنظیم ISROکے سربراہ کائیلاساوادیوو سیوان نے کہا ہے کہ چندریان۔2 کے لونر لینڈر "وکرم" کا 6 ستمبر کو چاند پر لینڈنگ کے دوران2.1 کلومیٹر کے فاصلے پر اسٹیشن سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس کی نشاندہی ہو گئی ہے"۔

سیوان نے کہا ہے کہ ہم ابھی تک وکرم کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وکرم میں پراگیان نامی روور  موجود تھا جس نے چاند کے جنوبی قطب  کے علاقے میں دو کارٹروں کے درمیان جزوی ہموار سطح  پر اترنا اور ایک کارٹر میں تحقیقات کرنا تھیں۔

اس کارٹر میں   100 ملین ٹن پانی  کی موجودگی کا خیال ظاہر کیا جا رہا تھا۔



متعللقہ خبریں