یوگنڈا میں ایبولا وائرس ختم ہو چکا ہے: وزارت صحت

وزارت صحت نے بتایا ہے کہ  42 روز سے ایبولا وائرس میں مبتلا ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا  جس کی تصدیق  عالمی ادارہ صحت نے بھی کر دی ہے

1243088
یوگنڈا میں ایبولا وائرس ختم ہو چکا ہے: وزارت صحت

یوگنڈا میں ایبولا  وائرس مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے ۔

 اس بات کا اعلان  وزارت صحت    نے کیا ہے کہ  42 روز سے ایبولا وائرس میں مبتلا ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا  جس کی تصدیق  عالمی ادارہ صحت نے بھی کر دی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ ہمسایہ ملک جمہوریہ کونگو میں یہ وائرس تا حال موجود ہے    جس سے  ملحقہ سرحدوں اور ہوائی اڈوں      پر سخت نگرانی  اور  مسافرو ں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

یہ  وائرس سن 1976 میں سوڈان  اور کونگو  میں  منظر عام پر آیا تھا  جس کا نام  دریائے ایبولا   پر رکھا گیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں