پیرو میں آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کردیا،قریبی آبادی متاثرہ علاقے سےمنتقل

حکام کا کہنا ہے کہ  اس دھماکے کے دوران آتش فشاں سے پتھروں کے ٹکڑے   فضا میں بلند ہوکر 6 کلومیٹر دور  گر رہے ہیں جوانتہائی خطرناک ہیں

پیرو میں آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کردیا،قریبی آبادی متاثرہ علاقے سےمنتقل

جنوبی پیرو کے علاقے موکُوا گا  میں واقع اوبیناس  نامی آتش فشاں   میں دھماکے ہونا شروع ہو گئے۔

 مقامی ذرائع بلاغ  کے مطابق،  اس آتش فشاں  نے لاوا اگلنا شروع کر دیا  ہے  ،

 حکام کا کہنا ہے کہ  اس دھماکے کے دوران آتش فشاں سے پتھروں کے ٹکڑے   فضا میں بلند ہوکر 6 کلومیٹر دور  گر رہے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے ۔

   انتظامیہ نے  قریبی دیہاتوں سے  عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا  ۔

 پیرو میں واقع یہ متحرک  آتش فشاں  5672 میٹر بلند ہے ۔

 



متعللقہ خبریں