بھارت اپنا دوسرا مشن 22 جولائی کو چاند کےلیے روانہ کرے گا

خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے ISRO نے کہا ہے کہ وہ چاند کی سطح پر خلائی گاڑی اتارنے کے لیے اپنا مشن اب 22 جولائی کو روانہ کرے گا

1238236
بھارت اپنا دوسرا مشن 22 جولائی کو چاند کےلیے روانہ کرے گا

خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے ISRO نے کہا ہے کہ وہ چاند کی سطح پر خلائی گاڑی اتارنے کے لیے اپنا مشن اب 22 جولائی کو روانہ کرے گا۔

 قبل ازیں یہ مشن گزشتہ  پیر کو روانہ  ہونا  تھا مگر لانچ سے محض ایک گھنٹہ قبل راکٹ میں تکنیکی خرابی کے سبب اسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔

 واضح رہے کہ "چندریان- ٹو" مشن چاند کے اُس حصے پر اتر کر وہاں پانی کی موجودگی پر تحقیق کرے گا جو زمین سے دکھائی نہیں دیتا۔



متعللقہ خبریں