ایران میں 5٫7 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس

ایرانی  صوبہ خوزستان کے شہر مسجد سلیمان کی زمین زلزلے سے لرز اٹھی جس کی شدت 5٫7 ریکارڈ کی گئی ہے

1232100
ایران میں 5٫7 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس

ایرانی  صوبہ خوزستان کے شہر مسجد سلیمان کی زمین زلزلے سے لرز اٹھی۔

 امریکی محکمہ ارضیات  کے  مطابق ،زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 84 کلومیٹر تھی۔ 

واضح رہے کہ ایران کا یہ علاقہ تیل سے مالا مال ہے۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ دعائیں پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق قدرتی آفت سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 امدادی اداروں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں