چاند پر قدم رکھنے کے ویڈیو مناظر کھلی نیلامی میں فروخت کئے جائیں گے

چاند پر  پہلا قدم رکھنے کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اس لمحے کے ویڈیو مناظر کو کھلی نیلامی میں فروخت کیا جائے گا

1229160
چاند پر قدم رکھنے کے ویڈیو مناظر کھلی نیلامی میں فروخت کئے جائیں گے

امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کی طرف سے غلطی سے تقریباً 217 ڈالر میں فروخت کی گئیں چاند  پر قدم رکھنے کے ویڈیو  مناظر کی حامل تین کیسٹیں کھلی نیلامی میں فروخت کی جائیں گی۔

امریکہ کے نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق 20 جولائی کو چاند پر  پہلا قدم رکھنے کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اس لمحے کے ویڈیو مناظر کو سوتھ ایبے نیلامی گھر کی طرف سے کھلی نیلامی میں فروخت کیا جائے گا۔

نہایت احتیاط سے رکھی گئیں اڑھائی گھنٹے  کی ویڈیو ریکارڈنگ کی حامل 3 کیسٹوں کے لئے نیلامی کھولنے کی قیمت 7 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔

اندازے کے مطابق کیسٹیں 2 ملین ڈالر میں فروخت  ہوں گی۔

کیسٹوں میں موجود ویڈیو، خلاء باز نیل آرم اسٹرانگ کے چاند پر پہلا قدم رکھنے کے لمحات اور اس دور کے امریکی صدر رچرڈ نکسن  کے خطاب   پر مشتمل ہے۔

ان کیسٹوں کو 1976 میں غلطی سے دیگر 65 کیسٹوں کے ہمراہ اس دور  میں ناسا کے ٹرینی گیرے جارج کے ہاتھ 217 ڈالر 77 سینٹ میں فروخت کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں