نیوزی لینڈ میں7٫4 شدت کا زلزلہ، سونامی الارم
نیو زی لینڈ کے جزائر کرماڈیک میں 7 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا جس کامرکز ملک سے 800 کلقومیٹر دورتھا
1219115
نیو زی لینڈ کے جزائر کرماڈیک میں 7 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
زلزلے کے بعد دیا جانے والا سونامی الارم کچھ دیر بعد ختم کر دیا گیا ہے۔
وزارت شہری دفاع کے مطابق ، یہ زلزلہ نیوز ی لینڈ سے 800 کلومیٹر دور ویران و غیر آباد جزائر کرما ڈیک میں آیا ۔
یاد رہے کہ سن 2011 میں کرائسٹ چرچ میں آنے والے 6 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 185 افراد ہلاک اور 1500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔