ایتھیوپیا میں ہیضہ پھیل گیا،16 افراد ہلاک

سرکاری انسٹی ٹیوٹ  برائے صحت عامہ کے نائب ڈاریکٹر  بیان موگیس نے  بتایا ہے کہ  دارالحکومت  عدیس ابابا سمیت  ملک کے کئی شہروں میں  525 افراد ہیضے  کی بیماری میں مبتلا ہیں جن میں سے  16 ہلاک ہو چکے ہیں

ایتھیوپیا میں ہیضہ پھیل گیا،16 افراد ہلاک

ایتھیوپیا  میں  ہیضے کی وبا   سے 16 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

 سرکاری   انسٹی ٹیوٹ  برائے صحت عامہ   کے نائب ڈاریکٹر  بیان موگیس نے    بتایا ہے کہ  دارالحکومت  عدیس ابابا  سمیت  ملک کے کئی شہروں میں  525 افراد ہیضے  کی بیماری میں مبتلا ہیں جن میں سے  16 ہلاک ہو چکے ہیں۔

 موگیس نے بتایا کہ  متاثرہ علاقوں میں ضروری طبی  سامان اور ادویات پہنچا دی گئی ہیں۔

  ہیضے کی بیماری  آلودہ پانی      اور اس سے دھوئی گئی غذائی خوراک    کھانے سے پیدا ہوتی ہے جس کے نتیجے میں مریض کو  اسہال،درد شکم، اور قے   کی شکایات   لاحق ہو جاتی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں