چین کا خلائی سیارے کا تجربہ ناکام ، راکٹ زمین پر آن گرا

شین ہوا خبر ایجنسی کے مطابق،  اس سیارے کو  شان شی صوبے  میں واقع تائی یوآن   خلائی اسٹیشن سے لانگ مارچ  4-C راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا   مگر وہ  تیسرے مرحلے میں  ناکام ہو گیا

1207291
چین کا خلائی سیارے کا تجربہ ناکام ، راکٹ زمین پر آن گرا

 چین کا یاو گان -33   ریموکٹ کنٹرول  مواصلاتی سیارے کا  تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔

 شین ہوا خبر ایجنسی کے مطابق،  اس سیارے کو  شان شی صوبے  میں واقع تائی یوآن   خلائی اسٹیشن سے لانگ مارچ  4-C راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا   مگر وہ  تیسرے مرحلے میں  ناکام ہو گیا ۔

 اس ناکامی کے بعد راکٹ اور سیارے کے بعض ٹکڑے زمین پر آن گرے۔

  یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی    ایک چینی  سیارہ  بے قابو ہوتےہوئے  بحر الکاہل  میں گر گیا تھا ۔

چین کا ہدف ہے کہ وہ سن 2045 تک   مریخ  اور مشتری  سے متعلق اپنے منصوبوں  سے دنیا کا خلائی لیڈر بن جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں