"ہواوے اور گوگل میں معاہدہ ختم "اینڈرائیڈ ایپس کی بندش کا امکان

یاد رہے کہ  موبائل ٹیلی فونز میں استعمال ہونے والا ایک آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ گوگل ہی کی ملکیت ہے جبکہ  خود اینڈرائڈ نامی ادارے نے بھی چینی کمپنی سے تعلق ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے

1204344
"ہواوے اور گوگل میں معاہدہ ختم "اینڈرائیڈ ایپس کی بندش کا امکان

امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن" گوگل" نے چینی ٹیلی کام کمپنی" ہواوے" کے ساتھ اپنے رابطے ختم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

 موبائل ٹیلی فونز میں استعمال ہونے والا ایک آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ گوگل ہی کی ملکیت ہے جبکہ  خود اینڈرائڈ نامی ادارے نے بھی چینی کمپنی سے تعلق ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

گوگل اور اینڈرائڈ نے یہ فیصلہ واشنگٹن حکومت کی جانب سے ہواوے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیے جانے کے بعد کیا ہے ۔

ٹرمپ انتظامیہ مختلف چینی کمپنیوں کے ساتھ ٹیکنالوجی تعاون کو بھی ممنوع قرار دے چکی ہے جبکہ  ان کمپنیوں سے کاروباری روابط اب واشنگٹن کی اجازت سے ہی قائم کیے جا سکیں گے۔

البتہ  گوگل نے یہ رابطے مکمل طور پر منجمد کر دینے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔



متعللقہ خبریں