پاپوا نیو گینی میں 7٫2 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس
7,2 شدت کے اس زلزلے کا مرکز 33کلو میٹر شمال مغرب میں شہر بلولو تھا جب کہ امریکی ارضیاتی سروے کے تحت زلزلے کی گہرائی 127کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی
1196414
جنوب مشرقی ایشیائی ملک پاپوا نیو گنی میں 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خبر کے مطابق زلزلے کا مرکز 33کلو میٹر شمال مغرب میں شہر بلولو تھا جب کہ امریکی ارضیاتی سروے کے تحت زلزلے کی گہرائی 127کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔
ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ زلزلے کے باعث سونامی کا الارم بھی نہیں دیا گیا ہے۔