شمالی کوریا کا کم فاصلے تک مار کرنےو الے ایٹمی میزائل کا تجربہ

مقامی وقت کے مطابق یہ عمل صبح 9 بجے کیا گیا  تا ہم میزائلوں کی تیکنیکی تفصیلات  کا فی الحال تعین نہیں ہو سکا

1194874
شمالی کوریا کا کم فاصلے تک مار کرنےو الے ایٹمی میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا  نے جزیرہ نما کوریا کے مشرقی سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل  داغے۔

جنوبی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی یونہاپ  کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے حاصل کردہ معلومات  کی روشنی میں  شائع کردہ خبر کے مطابق  شمالی کوریا کی فوج نے مشرقی شہر وونسان سے  ایک سے زیادہ  کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو مشرقی کوریا خلیج کی جانب داغا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق یہ عمل صبح 9 بجے کیا گیا  تا ہم میزائلوں کی تیکنیکی تفصیلات  کا فی الحال تعین نہیں ہو سکا۔

 

 



متعللقہ خبریں