سن 2022 سے یورپی گاڑیوں میں سیکورٹی نظام نصب کرنا لازمی ہو گا

نئی   موٹر گاڑیوں اور ٹرکوں و بسوں کے  لیے خود ساختہ رفتار کی حد بندی کا نظام

1184559
سن 2022 سے یورپی گاڑیوں میں سیکورٹی نظام نصب کرنا لازمی ہو گا

یورپی پارلیمنٹ نے مئی 2022 سے   نئی گاڑیوں کے لیے رفتار کی حد بندی کے حوالے سے سسٹم کو نصب کیے جانے پر مبنی قواعد و ضوابط کی منظوری دے دی ہے۔

فرانسیسی شہر سڑراز برگ میں یکجا ہونے والی  یورپی پارلیمان کی جنرل کمیٹی نے  موٹر گاڑیوں میں نئی سیکورٹی  ٹیکنالوجی کے استعمال کو لازمی قرار دینے والے نئے اصولوں کی 30 کے مقابلے میں 578 ووٹوں کے ساتھ منظوری دے دی ہے۔

جس کے مطابق سال 2022 سے یورپی یونین کے رکن ممالک نئی   موٹر گاڑیوں اور ٹرکوں و بسوں کے  لیے خود ساختہ رفتار کی حد بندی نظام، ہنگامی بریک ، لائن فالو  اسسٹنٹ، تھکاوٹ کا تعین کرنے والے نظام اور کیمرے والے پارک سینسر کی طرح کی سیکورٹی ٹیکنالوجی کو لازمی طور پر جگہ دیں گے۔

علاوہ ازیں گاڑیوں میں بلیک بکس کی طرح کا نظام بھی نصب ہو گا۔



متعللقہ خبریں