امریکہ میں طوفان سے 8 افرادہلاک،بجلی کی فراہمی معطل

امریکہ کے جنوبی علاقوں میں شدید طوفان اور بارشوں کے باعث تین بچوں سمیت8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں

1184326
امریکہ میں طوفان  سے 8 افرادہلاک،بجلی کی  فراہمی معطل
abd firtina2.jpeg
abd firtina1.jpeg

امریکہ کے جنوبی علاقوں میں شدید طوفان اور بارشوں کے باعث تین بچوں سمیت8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

تیز ہواؤں اور جھکڑ چلنے سے ٹیکساس ٹاون کے متعدد مکانات تباہ جبکہ بجلی کے  کھمبے  بھی اکھڑ گئے۔

بتایا گیا ہے کہ  زیادہ تر ہلاکتیں یا تو درختوں کے جڑوں سے اکھڑنے کے باعث پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں یا پھر اچانک آنے والے سیلابوں کے باعث ہوئیں  ۔

خبر  کے مطابق ریاست ٹیکساس میں فرینکلن نامی قصبہ ٹور نادو سے تقریباً پوری طرح تباہ ہوگیا۔

طوفان کے باعث ٹیکساس، آرکنساس، لوزیانا، میسیسپی اور جارجیا 90 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

 



متعللقہ خبریں