سوشل میڈیا پر تشدد کی تشہیر کرنے والوں کو سزا ملے گی: آسٹریلیوی پارلیمان

آسٹریلوی پارلیمان  نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت سوشل میڈیا پر تشدد دکھانے والے اداروں کے نگران اہلکاروں کو سزائے قید سنائی جا سکے گی

1177085
سوشل میڈیا پر تشدد کی تشہیر کرنے والوں کو سزا ملے گی: آسٹریلیوی پارلیمان

آسٹریلوی پارلیمان  نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت سوشل میڈیا پر تشدد دکھانے والے اداروں کے نگران اہلکاروں کو سزائے قید سنائی جا سکے گی۔

آسٹریلوی اٹارنی جنرل کے مطابق، اب کوئی بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ گھناؤنے افعال کی تشہیر کا ذریعہ نہیں بن سکے گی۔

 پارلیمان میں اس قانون کے مسودے کو قدامت پسند اراکین  کی جانب سے متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ قانونی بِل15مارچ کو کرائسٹ چرچ کی مساجد پر کیے جانے والے حملے کی  براہ راست نشریات کے تناظر میں پیش کیا گیا۔

ناقدین کا خیال ہے کہ اس قانون کی منظوری سے آسٹریليا ميں سوشل میڈیا کے شعبے ميں سرمایہ کاری میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں