چینی سائنس دانوں نے جنیاتی تبدیلی کے ساتھ چاول کی نئی قسم دریافت کر دی

چینی سائنس دانوں نے، غذایت کو کم کئے بغیربیکٹیریل بیماریوں کے مقابل زیادہ طاقتور اور جنیاتی طور پر تبدیل شدہ چاول کی نئی  قسم دریافت کر دی

1176303
چینی سائنس دانوں نے جنیاتی تبدیلی کے ساتھ چاول کی نئی قسم دریافت کر دی

چینی سائنس دانوں نے، غذایت کو کم کئے بغیربیکٹیریل بیماریوں کے مقابل زیادہ طاقتور اور جنیاتی طور پر تبدیل شدہ چاول کی نئی  قسم دریافت کی ہے۔

چین کی خبر رساں ایجنسی شین خوا  کی خبر کے مطابق نینسنگ زرعی یونیورسٹی سے منسلک  'زرعی مصنوعات اور ہربل جین  کی 'سرکاری لیبارٹری  کے سائنس دانوں نے چاول کے جینز  کو تبدیل کر کے ایک ایسی نئی قسم دریافت کی ہے کہ جو نہ صرف زیادہ غذایت کی حامل ہے بلکہ بیماریوں کے مقابل بھی زیادہ  قوت مدافعت رکھتی ہے۔

چاول کی اس نئی قسم کو "جین ایکسپریشن" کا نام دیا گیا ہے اور اس کی تیاری میں جنیاتی نظام میں تبدیلی کے ساتھ  پروٹین  کو زیادہ تقویت دے کر بعض غذائی پہلووں کو ابھارا گیا ہے اور بعض کو دبا دیا گیا ہے۔

سائنس دانوں نے اس نئے چاول کا کوڈ نیم "HIP " رکھا ہے ۔

تحقیق کے نتائج  جریدہ نیچر پلانٹ میں شائع ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں