ٹرین ٹیکنالوجی میں چین سے مدد لے کر پاکستان میں ٹرینوں کا جال بچھا دیں گے: عمران خان

انہوں نے کہا کہ ٹرین ٹیکنالوجی میں چین سے مدد لیں گے، وزارت پٹرولیم سے کہوں گا کہ اپنی مصنوعات کی ترسیل ریلوے کے ذریعے کرے

1174531
ٹرین ٹیکنالوجی میں چین سے مدد لے کر پاکستان میں ٹرینوں کا جال بچھا دیں گے: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں  چین کی مدد سے  ٹرینوں کاجال بچھا دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جناح ایکسپریس ٹرین کے افتتاح کے موقع پر کیا،  تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب اور وزیر ریلوے بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں گزشتہ حکمرانوں کی طرح بادشاہ بن کر پیسے نہیں بانٹ سکتا۔وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شیخ رشید نے مجھے یہاں دعوت دی، پرانے وزیراعظم بادشاہ تھے فرمان جاری کر دیتے تھے، میں ایک جمہوری وزیراعظم ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں تمام کمزورطبقے کو ہیلتھ کارڈ ملنا چاہیے، اصولی طورپرمزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کے حق میں ہوں، جتنی مہنگائی ہے، مزدوروں کی تنخواہ بڑھنی چاہیے، میں جھوٹے وعدے نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر سے کنفرم کرکے ریلوے ورکرز کےلئے ہیلتھ کارڈ کا اعلان کروں گا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ چین نچلے طبقے کو اوپر لاکرترقی کر گیا ہے، نئے پاکستان میں ہمیں بھی ایسا ہی کرنا ہے، ریلوے کے ذریعے ٹورازم کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین ٹیکنالوجی میں چین سے مدد لیں گے، وزارت پٹرولیم سے کہوں گا کہ اپنی مصنوعات کی ترسیل ریلوے کے ذریعے کرے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سے انقلاب آجائے گا۔

عمران خان یہ بھی کہا کہ شیخ رشید ریلوے کی بہتری کےلئے محنت کر رہے ہیں ،انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس قدر مہنگائی ہے اس میں ریلوے مزدوروں کی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ نچلے طبقے کو اوپر لانا چاہتا ہوں،سڑکوں سے پریشر ختم کرنا ہے تو ریلوے نظام کو بہتر کرنا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 24گاڑیاں چلادی ہیں،ایک سال میں 40 گاڑیوں کا ہدف پورا کیا جائے گا، 20گڈز ٹرینوں کا ٹارگٹ بھی مکمل کریں گے۔



متعللقہ خبریں