موزمبیق اور زمبابوے میں" ایڈائی" کی تباہ کاریاں،127 افراد ہلاک

افریقی ممالک زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان" ایڈائی" سے ہونے والی ہلاکتیں 127 تک پہنچ گئی ہیں

1165453
موزمبیق اور زمبابوے میں" ایڈائی" کی تباہ کاریاں،127 افراد ہلاک

افریقی ممالک زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان" ایڈائی" سے ہونے والی ہلاکتیں 127 تک پہنچ گئی ہیں۔

 ان میں 65 افراد زمبابوے میں اور 62 موزمبیق میں ہلاک ہوئے ہیں۔

 لاپتہ افراد کی تعداد بھی  درجنوں میں بتائی گئی ہے۔

 سمندری طوفان" ایڈائی" گزشتہ ہفتے کے اختتام پر پہلے موزمبیق سے ٹکرایا تھا اور بعد میں اِس کے ساتھ آنے والے تیز رفتار جھکڑوں اور شدید موسلا دھار بارش نے زمبابوے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

موزمبیق کی حکومت کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے ساتھ ساتھ امدادی بھی  سرگرمیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں