ترکی ناک کی جراحی میں دنیا کے سرِفہرست ممالک میں شامل ہے: ناظم چیرکیش

ترکی ناک کی سرجری میں دنیا کے معروف جراحوں کو ہر سال ایک جگہ جمع کر کے تجربات کے تبادلے کے ساتھ تعاون کرتا ہے: ڈاکٹر ناظم چیرکیش

1160458
ترکی ناک کی جراحی میں دنیا کے سرِفہرست ممالک میں شامل ہے: ناظم چیرکیش

یورپئین نوز پلاسٹک سرجری  سوسائٹی کے سربراہ اور پلاسٹک سرجری  کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر ناظم چیرکیش نے کہا ہے کہ ترکی ناک کی جراحی میں دنیا کے سرِفہرست ممالک میں شامل ہے۔

چیرکیش نے، رواں سال  میں فلورینس نائٹنگیل ششلی ہسپتال میں ناک کی پلاسٹک سرجری  کی بین الاقوامی کانفرنس  میں، جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی ناک کی سرجری میں دنیا کے معروف جراحوں کو ہر سال ایک جگہ جمع کر کے تجربات کے تبادلے کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ترکی کی دعوت پر ہم نے بیرونی ممالک سے 10 پلاسٹک جراحوں کو بلایا ہے۔ ان میں سے 2 ترک اور 8 غیر ملکی ہیں ۔یہ جراح آپریشن کرتے ہیں اور ان آپریشنوں کو ہال میں دیگر ڈاکٹر دیکھتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ بعض آپریشنوں کو انٹرنیٹ کی مدد کے لئے دنیا بھر کے لئے نشر کیا جاتا ہے۔

 

چیرکیش نے کہا ہے کہ اس اجلاس کے شرکاء کے 90 فیصد حصے  کے بیرون ملک سے آنے کی وجہ سے ناک کی جراحی میں ترکی میں اہم پیمانے پر ترقی کی گئی ہے نتیجتاً غیر ملکی جراح، ناک کی پلاسٹک سرجری  کے موضوع پر،  ترک جراحوں سے نئی تکنیک سیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں براہ راست نشر کئے جانے والے آپریشن صرف ان کے کئے گئے آپریشن تھے لیکن رواں سال کی کانفرنس میں دیگر ڈاکٹروں نے بھی آپریشن کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں