چین نے چائنہ سیٹ ۔ 6 سی سیٹلائٹ سیارہ خلاء میں بھیج دیا

چائنہ خلائی ٹیکنالوجی اکیڈمی کے تیار کردہ چائنہ سیٹ ۔ 6 سی سیٹلائٹ سیارے کو ملک کے سنکیانگ سیٹلائٹ پیڈ سے خلاء میں بھیج دیا گیا

1160444
چین نے چائنہ سیٹ ۔ 6 سی سیٹلائٹ سیارہ خلاء میں بھیج دیا

چین نے چائنہ سیٹ ۔ 6 سی سیٹلائٹ سیارہ خلاء میں بھیج دیا ہے۔

شین خواہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق چائنہ خلائی ٹیکنالوجی اکیڈمی کے تیار کردہ چائنہ سیٹ ۔ 6 سی سیٹلائٹ سیارے کو ملک کے سنکیانگ سیٹلائٹ پیڈ سے خلاء میں بھیج دیا گیا ہے۔

لانگ مارچ۔3 بی راکٹ کے ساتھ خلاء میں بھیجے گئے اس سیٹلائٹ کی مدد سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی زیادہ معیاری مواصلاتی خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔

سیٹلائٹ سینکرون مدار میں فرائض ادا کرے گا اور چین آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی پیسیفک  کے علاقے کا احاطہ کرے گا۔

واضح رہے کہ اپنے خلائی کاموں کی وجہ سے چین مرکز توجہ بن رہا ہے ۔ چین، چاند کے تاریک حصے میں کھوجی خلائی گاڑی اتارنے والا پہلا ملک ہے ، مریخ پر پہلی کھوجی خلائی گاڑی آئندہ سال اور  مشتری پر 2029 میں اتارنے کا ہدف رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں