بین الاقوامی آٹوموبیل فیسٹیول شروع ہو گیا

سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں منعقدہ بین الاقوامی آٹوموبیل فیسٹیول میں کثیر تعداد میں فرمیں ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت گاڑی کی نمائش کر رہی ہیں

1158978
بین الاقوامی آٹوموبیل فیسٹیول شروع ہو گیا

بین الاقوامی آٹوموبیل فیسٹیول نے 89  ویں دفعہ اپنے دروازے شائقین کے لئے کھول دئیے ہیں۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں منعقدہ اس میلے میں کثیر تعداد میں فرمیں ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت گاڑی کی نمائش کر رہی ہیں۔

فیسٹیول میں نیو جنریشن الیکٹرک ماڈلوں ، کانسیپٹ ماڈلوں اور اسپورٹس ماڈلوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی جگہ لینے والی الیکٹرک گاڑیاں رواں سال کی ہر دلعزیز گاڑیاں بن گئی ہیں۔

گاڑیوں کی پیداوار میں ماحولیاتی آلودگی بھی آجرین کے پیش نظر ہونے کی وجہ سے موئثر فیول سسٹم کے استعمال  کو اہمیت دی جا  رہی ہے ۔

فیسٹیول ایک لاکھ 10 ہزار مربع میٹر کے احاطے میں منعقد کیا گیا ہے اور اس میں 180 سے زائد فرموں  کی گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔

فیسٹیول 17 مارچ تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں